ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنرعبد الباسط جو آج یہاں دو روایتی حریفوں ہندو ستان و پاکستان کے درمیان کل ہونے والے میچ کو دیکھنے کیلئے یہاں پہنچے ہیں, نے کہا کہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ ان کے بعض ساتھی خواہش کے باوجود یہاں میچ دیکھنے کیلئے
نہیں آسکتے ہیں ۔
عبد الباسط کلکتہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں یہاں آیا ہوں ، میرے بعض ساتھی خواہش کے باوجود یہاں نہیں آسکے ہیں کیوں کہ انہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔
تاہم انہوں نے کہا کہ میں دلچسپ میچ کیلئے بہت ہی منظر ہوں ۔